چین سی پیک ،جی ڈی آئی کے تحت عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے، چیئرمین چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی

جمعہ 26 اپریل 2024 15:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین لوو زاؤہوئی نے کہا ہے کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، سٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو(جی ڈی آئی) کے فریم ورک کے اندر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیےپاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

سی آئی ڈی سی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق چیئرمین سی آئی ڈی سی اےنے پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں سے اپنی ملاقاتوں میں امید ظاہر کی کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوست اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے رہیں گے اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لیےرائے اور تجاویز پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :