محکمہ سپیشل ایجو کیشن کی معذور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گھر گھر آگاہی مہم بھرپور طریقے سے جاری

سروے مہم کا مقصد معذور بچوں کی بحالی ہے ‘خصوصی بچے تعلیم حاصل کر کے معاشرے کا اہم شہری بن سکتے ہیں ‘مشتاق اقبال چوہان

جمعہ 26 اپریل 2024 17:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سپیشل ایجو کیشن کی معذور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گھر گھر آگاہی مہم بھرپور طریقے سے جاری ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سینٹر قصور مشتاق اقبال چوہان کی زیر نگرانی اساتذہ اور دیگر سٹاف خصوصی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گھر گھر آگاہی مہم بھرپور طریقے سے چلا رہا ہے جس کے تحت سکول نہ جانے والے خصوصی بچوں کے کوائف اکٹھے کر کے تعلیم دلوانے کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے ۔

ہیڈ ماسٹر مشتاق اقبال چوہان کیمطابق سروے مہم کا مقصد معذور بچوں کی بحالی ہے تا کہ خصوصی بچے تعلیم حاصل کر کے معاشرے کا اہم شہری بن سکیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی طرف سے معذور افراد بچوں کو تعلیم ، ٹرانسپورٹ ‘ یونیفارم ، فزیوتھراپی ، سپیچ تھراپی ، ماہانہ 800روپے وظیفہ ، ماہر نفسیات خدمات ، میڈیکل چیک اپ سمیت دیگر تمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد کی بحالی کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون بہت ضروری ہے ۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ سپیشل بچوں کی بحالی کے حوالے سے جاری سروے مہم کے دوران اساتذہ اکرام اور دیگر سٹاف کیساتھ بھرپور تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :