دریاخان، آسمانی بجلی گرنے سے تھریشر پر کام کرنے والا مزدور جاں بحق

جمعہ 26 اپریل 2024 17:04

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) دریاخان میں آسمانی بجلی گرنے سے تھریشر پر کام کرنے والا مزدور جاں بحق ہوگیا۔ نواحی علاقے بڑنگہ کا مزدور مہربان بلوچ گندم کی ڈھیری پر تھریشر پر کام کررہاتھاکہ اچانک تیزبارش شروع ہوگئی اور آسمانی بجلی آگری جس سے وہ مکمل جھلس گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف علاقہ تھل میں کئی مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کی اطلاعات ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :