ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیر صدارت میگا سیوریج بحالی منصوبے پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

جمعہ 26 اپریل 2024 17:56

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد عمیر کی زیر صدارت میگا سیوریج بحالی منصوبے پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پنجاب سٹیژ پروگرام کے کنٹریکٹرز، میونسپل کمیٹی،پبلک ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چار پوائنٹس پر کام جاری یے۔

ٹوبہ روڑ،شوگر ملز،اور کلمہ چوک کی طرف کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

سیوریج اور نئے ڈسپوزل کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو کوارڈینیشن مزید بڑھا کر کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کنٹریکٹر کو مزید پائپ تیار کرنے اور میونسپل کمیٹی افسران و کنسلٹنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پنجاب سیٹیز پروگرام کے تحت سیوریج منصوبہ مکمل ہونے پر ٹوبہ روڑ،غلہ منڈی، سول لائنز ، بیگ کالونی اور سٹیلائٹ ٹاون میں سیوریج کے مسائل حل ہونگے۔\378

متعلقہ عنوان :