مٹیاری،بچوں کے جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی 4 نوجوانوں میں سے 2 دم توڑ گئے

جمعہ 26 اپریل 2024 18:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) مٹیاری میں گزشتہ شب بچوں کے جھگڑے پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے 4نوجوانوں میں سے 2 نوجوان دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زخمی چاروں افراد حیدر آباد کے سول ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔زخمیوں کے ورثا کا موقف ہے کہ فائرنگ کا ملزم اب تک گرفتار نہیں ہو سکاہے۔ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :