روات کی حدود میں بینک ڈکیتی میں ملوث گینگ کے چار ملزمان گرفتار،سات لاکھ نقدی اورگاڑی برآمد

جمعہ 26 اپریل 2024 18:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) تھانہ روات پولیس نے بینک ڈکیتی میں ملوث گینگ کے 4 ملزمان گرفتارکر کےچھینی گئی رقم 07 لاکھ روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اورگاڑی برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ملزمان نے رواں سال فروری میں روات کے علاقہ میں بینک ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

(جاری ہے)

سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں تھیں۔

پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے04 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں متین، منظور، عمر اور مبین شامل ہیں،چھینی گئی رقم 07 لاکھ روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والے 03 پسٹل اور رائفل 12 بور اورچھینی گئی رقم سے خریدی گئی مہران کار بھی برآمد ہوئی،ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد برآمدگی عمل میں لائی گئی۔