کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی قازقستان کے سفیر سے ملاقات

جمعہ 26 اپریل 2024 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے قازقستان کے سفیر عزت مآب یرزہان کستفین کی کمشنر لاہور آفس آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ قونصل جنرل قازقستان لاہور راو خالد بھی ملاقات میں موجود تھے۔ عزت مآب سفیر نے سالانہ قازقستان ہاوس لاہور تقریب میں شرکت کے لیے کمشنر لاہور کو دعوت دی۔

کمشنر لاہور نے ملاقات ابتدائیے میں قازقستان اور قازقستان کے سفیر کے لیے پر خلوص جذبات کا اظہار کیا۔ عزت مآب سفیر قازقستان نے کمشنر لاہور کو روایتی قازق جبہ ’’شپن‘‘ اور اردو قازق انگریزی زبان لغت کا تحفہ پیش کیا۔ سفیر قازقستان یرزہان کستفین نے کہا کہ مجھے لاہور آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان خوبصورت ملک ہے۔

(جاری ہے)

سفیر قازقستان یرزہان کستفین نے کہا کہ قازقستان اور پاکستان اسلامی برادر ملک ہیں۔

یرزہان کستفین نے کہا کہ تجارت و تعلیم کے حوالے سے پاکستان کے مختلف شہروں اور کامرس سنٹرز کے دورے کیے ہیں۔ یرزہان کستفین نے کہا کہ قازقستان کے شہر ترکستان میں تاریخ کے پہلے صوفیانہ نظام کے بانی خواجہ احمد یساوی کا مقبرہ ہے۔ سفیر قازقستان نے کہا کہ لاہور اور ترکستان کے درمیان مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعاون بڑھ رہا ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور تاریخی و قدیم شہر اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل باسیوں کا شہر ہے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کی ثقافت، تاریخ، سیاحت، ادب کو عالمی سطح پر پر نمایاں مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں و تعلیم کے شعبوں میں تعلقات کو بہت وسعت ملے گی۔ کمشنر لاہور نے لاہور میں ترقیاتی، تجارتی، ثقافتی سرگرمیوں اور ودیگر باہمی دلچسپی کے امور پر اظہار خیال کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مختلف شعبوں میں مضبوط تعاون کیلئے باہمی رابطے کو سرگرم رکھیں گے۔ کمشنر لاہور نے عزت مآب یرزہان کستفین کو عالمگیری دروازہ شاہی قلعہ شیلڈ کا تحفہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :