چناری،یونین کونسل سیناں دامن کے چیئرمین اور ممبران یونین کونسل ،بیرون یونین کونسل سے معلم القرآن کی تقرریوں پر سراپا احتجاج

جمعہ 26 اپریل 2024 20:42

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) یونین کونسل سیناں دامن کے چیئرمین اور ممبران یونین کونسل ،بیرون یونین کونسل سے معلم القرآن کی تقرریوں پر سراپا احتجاج، بیرون یونین کونسل سے تعینات کیے گئے معلم القرآن کو فارغ کر کے مقامی معلم القرآن کی تعیناتی کے لیے محکمہ تعلیم کو تین مئی کی ڈیڈ لائن دے دی، مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں بیرون یونین کونسل سے تعینات سینا دامن کے تمام سرکاری اداروں کو احتجاجا تالے لگانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ اعلان یونین کونسل سینا دامن کے چیئرمین سردار جہانگیر کی زیر صدارت منعقدہ ممبران یونین کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد ممبر یونین کونسل سینا دامن سید جواد ہمدانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں وائس چیئرمین صداقت فاروق، ممبران لوکل کونسل سید جواد ہمدانی، چوہدری عبدالغفور صمد، راجہ ریاض اور راجہ فاروق نے شرکت کرتے ہوئے مکتب معلمین کی تقرریوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے اور عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کا بھی اعلان کیا،ممبر یونین کونسل جواد ہمدانی نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے بیرون یونین کونسل سے یونین کونسل سینا دامن میں گئی تقرریاں مقامی افراد کے ساتھ نہ انصافی اور زیادتی ہے ہمارا موقف ہے کہ یونین کونسل سیناں دامن سے ہی اہل افراد کی تعیناتی کی جائے جس کے لیے ہم برادری، سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہو کر مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری یونین کونسل کا ہی اہل لگنا چاہیے سکیل ایک کی اسامیوں پر بھی باہر سے ملازم تعینات کیے جاتے ہیں تو کل این ٹی ایس، دیگر تعیناتیوں پر بھی باہر سے لوگ آئیں گے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ممبران یونین کونسل نے مزید کہا کہ ہم محکمہ تعلیم کی انتظامیہ کو 3 مئی تک کا وقت دیتے ہیں کہ وہ مقامی افراد کی تعیناتی یقینی بنائے بصورت دیگر 3 مئی کو جن اداروں میں یونین کونسل میںباہر سے ملازمین ہوں گے ان تمام سرکاری اداروں کو تالے لگائیں گے اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی زمہ داری محکمہ تعلیم کے ڈی ای او پر ہوگی، یونین کونسل سیناں دامن میں بہت سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ سراسر ظلم کیا گیا ہم اپنے متاثرہ مکتب معلمین کے ساتھ ہیں،ممبران نے ہائی کورٹ آزاد کشمیر سے بھی اپیل کی ہے کہ جو تقرریاں کی گئی ہیں ان کی اسناد کو بھی چیک کروایا جائے نااہل اور جعلی اسناد پر تقرریاں ہمیں قبول نہیںہیں۔