غزہ کے غیور مسلمانوں کا خونِ بے گناہی ایک دن ضرور رنگ لائے گا

جمعہ 26 اپریل 2024 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں، علماء کرام، خطباء عظام اور مبلغین نے اپنے اپنے خطبات جمعة اور بیانات میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے غیور مسلمانوں کا خونِ بے گناہی ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور بیت المقدس اور فلسطین یہود و نصاریٰ کے تسلط سے آزاد ہو کر رہے گا۔

(جاری ہے)

قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، میاں محمد اویس، قاری محمد قاسم بلوچ اور دیگر احرار رہنماؤںاور مبلغین نے کہا ہے کہ اسرائیلی سفاک فورسز نے غزہ کے نہتے مسلمانوں پر جس ظلم کے ساتھ بمباری کی ہے اس کی مثال پہلے نہیں ملتی اور مسلم حکمرانوں کے کونوں میں جوں تک نہیں رینگی۔ یہود و ہنود کے اس ظلم نے ہلاکو خان اور چنگیز کے ظلم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ خطباء احرار نے جمعہ کے خطبات میں فلسطینی مظلوم مسلمانوں کے لیے اہتمام کے ساتھ دعائیں کی اور لوگوں کو اس پر آواز اٹھانے کی ترغیب دیتے ہوئے حکومتی سطح پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :