لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات

جمعہ 26 اپریل 2024 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کی ہدایت پرشہر کے داخلی وخارجی ناکوں پرسخت چیکنگ عمل میں لائی گئی۔کھلے مقامات پر بھی نمازیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

محمد فیصل کامران نے شہر بھر کے سکیورٹی انتظامات کا خودجائزہ لیا۔

ڈویژنل ایس پیز ،سرکل افسران اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو الرٹ رہنے اور مشتبہ افراد کو کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ شہر کی اہم شاہرائوں پرایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، پی آریو ودیگر پٹرولنگ یونٹس موثر گشت کرتے دکھائی دیئے ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی سخت رہی۔

متعلقہ عنوان :