ڈویژنل پبلک سکول ۔ شہد کی مکھیوں کا سینکڑوں طلباء و طالبات بچوں پر حملہ ۔دو بچے زخمی

جمعہ 26 اپریل 2024 22:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال میں شہد کی مکھیوں کا سینکڑوں طلباء اور طالبات پر حملہ ، دو بچے زخمی ، درجنوں طلباء و طالبات کو شہد کی مکھیوں نے کاٹ کھایا ۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کی انتظامیہ نے تعطیلات کے دوران سینکڑوں درخت کاٹ دیے جس کے بعد چند درخت رہ گئے۔

(جاری ہے)

جن پر شہد کی مکھیوں نے اپنے چھتے منتقل کر لیے تھے لیکن سکول انتظامیہ نے سائے کا متبادل کوئی انتظام نہ کیا۔ طلباء اور طالبات گرائونڈ وقفہ کے دوران گرائونڈ میں کھیل رہے تھے کہ ایک بچے نے شہد کے چھتے کو پتھر دے مارا جس سے ہزاروں مکھیوں نے طلباء اور طالبات پر حملہ کر دیا ۔ اس بھگدڑ کے دوران دو بچے زخمی ہوئے اور سینکڑوں بچوں کو مکھیوں نے کاٹ کھایا۔ بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :