پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن 28اپریل کومنایا جائے گا

جمعہ 26 اپریل 2024 22:33

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن (ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ)28اپریل کومنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس دن کے منانے کا مقصد دوران کام کسی بھی قسم کے حادثہ یا بیماری سے بچاوبارے حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن، محکمہ صحت وافرادی قوت سمیت سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے سیمینارز، واکس اور ریلیوں کا اہتما کر کے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :