حکمرانوں نے ملک کوآئی ایم ایف کی کا لو نی بنا دیا ہے : جے یو آئی

جمعہ 26 اپریل 2024 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکمرانوں نے ملک کوآئی ایم ایف کی کا لو نی بنا دیا ہے،آئی ایم ایف اور مغربی طا قتوں کے حکم پر ہی ملک کی پا لیساں بنا نی تھی تو آزادی کی جنگ کیوں لڑی گئی ،پہلے ملک پر انگر یز حکمران تھے انگریز سے آزادی کے بعد اب ان کے غلام ملک پر حکمرانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی جانب سے ایک بار پھر نئے قرض پروگرام کی درخواست کی منظوری قابل تشویش ہے کیونکہ مالیاتی ادارے سے نئے قرضے ملک وقوم کے ساتھ دشمنی اور آزاد وخود مختاری کو گروی رکھنے کے مترادف ہوگا۔

متعلقہ عنوان :