بلدیہ سکھر اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سکھر کی ناقص کارکردگی ، شہر میں صفائی کا بد ترین نظام

جمعہ 26 اپریل 2024 23:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) بلدیہ سکھر اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سکھر کی ناقص کارکردگی ، شہر میں صفائی کا بد ترین نظام ، سڑکوں پر صفائی ، گلی محلوں میں کچہرہ جمع ، شہریوں کو تکلیف کا سامنا، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ، نوٹس لیکر صفائی کا نظام بہتر بنانے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ سکھر اور سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ سکھر کی ناقص کارکردگی کی بدولت شہر میں صفائی کا نظام انتہائی خراب ہو گیا ہے ، شہر کی سڑکوں پر تو صفائی دیکھائی جاتی ہے لیکن شہر کے گلی محلوں میں صفائی کا نظام بہتر ہونے کے بجائے خراب ہو چکا ہے ، میونسپل کارپوریشن کی یوسی پانچ سمیت مختلف علاقوں باغ حیات علی شاہ ، جناح چوک ، میانی روڈ ، شمس آباد ، بھٹہ روڈ ، پرانہ سکھر ، فرئیر روڈ ، تھلہ ، مینارہ روڈ ، ٹکر محلہ و دیگر علاقوں کی گلی و محلے کچہرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو رہے ہیں کچہرے اٹھانا تو درکنار نالیوں اور گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ڈرینج نظام بھی مفلوج ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہری حلقوں میں تشویش جبکہ علاقہ مکینوں میں مایوسی کی لہر دوڑ رہی ہے انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہر میں سڑکوں کے بعد شہر کے گلی محلوں کی صفائی کا نظام درست بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :