ڈپٹی کمشنر کچھی جمیل احمد بلو چ کا مختلف مقا ما ت کا دورہ ، سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 26 اپریل 2024 23:12

کچھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے مچھ کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے لیویز تھانہ مچھ۔ سول ہسپتال۔ ایم این سی ایچ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا دورہ کیا جبکہ ونگ کمانڈر ایف سی کے ہمراہ مچھ میں سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بھی مختلف مقامات کے دورے کئے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر حمزہ انجم کے ہمرا ہ لیویز تھانہ مچھ کا دورہ کرکے تمام ریکارڈ اور اسلحہ چیک کیا لیویز تھانے کی تعمیر و مرمت اور لیویز فورس کے جوانوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے فوری اقدامات کرنے کے احکامات دیے انہوں نے سول ہسپتال مچھ میں عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو سول ہسپتال میں عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات اور درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی سول ہسپتال میں بہترین نظم و ضبط اور عوام کی صحیح معنوں میں خدمات سرانجام دینے پر ایم ایس اور ان کی ٹیم کو شاباشی دی اور احکامات دیے کے مزید احسن انداز سے لوگوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کریں جس کے لیے آپ پر سرکار کی جانب سے ذمہ داریاں عائد کر دی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دورے کے موقع پر متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایات دیں کہ وہ غریب خواتین کے لیے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم کو صحیح معنوں میں فراہمی کو یقینی بنائیں اس متعلق کسی قسم کی شکایات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی ضلعی انتظامیہ اس تمام عمل کی کڑی مانیٹرنگ کر رہی ہے اگر کوئی بھی شخص کٹوتی کے عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی بعدزاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے مچھ میں سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بھی تفصیلی دورہ کیا ونگ کمانڈر کے ہمراہ مچھ میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے غیر معمولی اقدامات کرنے پر بھی زور دیا گیا دورے کے موقع پر انہوں نے ونگ کمانڈر کے ہمراہ اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ مچھ کے مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ ہر قسم کے پہلو پر گہری نظر رکھی جائے ہمیں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا اسسٹنٹ کمشنر پر ذمہ داری عائد کی کہ وہ اس تمام پر سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ عوام کے بہتر مفاد میں ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروکار لائیں۔