Live Updates

کیسکونے کوئٹہ میں 132Kvایجوکیشنل سٹی نسٹ گرڈاسٹیشن اور 132Kv ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کاکام مکمل کرلیا

جمعہ 26 اپریل 2024 23:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے کوئٹہ میں 132Kvایجوکیشنل سٹی نسٹNUST گرڈاسٹیشن اور 132Kv ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کاکام مکمل کرلیاہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر شفقت علی نے 132Kvایجوکیشنل سٹی نسٹ NUST گرڈاسٹیشن کا باقاعدہ طورپرافتتاح کردیا جس کے بعد گرڈاسٹیشن کو انرجائز بھی کر کے چلا دیاگیاجسے کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی)نے مختصر مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچادیاہے اس منصوبہ میں ایک گرڈاسٹیشن کی تعمیر سمیت132KVڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائنز بچھانے کاکام بھی شامل ہیں نیز گرڈاسٹیشن میں 2 پاور ٹرانسفارمرزبھی نصب کئے گئے ہیں اس کے علاوہ گرڈاسٹیشن میں 132KV کے 2لائن بے Line Baysبھی تعمیر کئے جاچکے ہیں۔

گرڈاسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر کیسکوکے چیف انجینئرز سمیع اللہ، شوکت علی جوگیزئی کے علاوہ پراجیکٹ ڈائریکٹر(جی ایس سی) مرزااعزازبیگ ،سپرنٹنڈنگ انجینئر (جی ایس او) سید زمان شاہ ،منیجر پروکیورمنٹ محمدذوالقرنین ،منیجر (ایم آئی ایس) عمران خان جوگیزئی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :