چند روز کے اندر کسٹم اہلکاروں پر پے درپے حملے تشویشناک ہیں، حافظ احمدعلی

جمعہ 26 اپریل 2024 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حافظ احمدعلی اور صوبائی صدر جے یوآئی یوتھ ونگ رانامحمدصابر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رکھاجائے، چند روز کے اندر کسٹم اہلکاروں پر پے درپے حملے تشویشناک ہیں ۔

ان کا کہناتھاکہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، دہشتگردانہ کارروائیاں روکنے کے لئے مزیداقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جے یوآئی رہنمائوں کا کہناتھاکہ وطن عزیز پاکستان ایک بڑے عرصے سے بیرونی دہشتگردی کا شکار ہے ، دشمن کے ایجنٹ پاکستان میں مذموم کارروائیاں کرکے عدم استحکام سے دوچار کرناچاہتے ہیں لیکن ہماری سیکورٹی ایجنسیز نے ہمیشہ جانوں پر کھیل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایاہے اور آئندہ بھی بناتی رہیں گی، پاکستانی قوم اپنے جوانوں پر فخر کرتی ہے اور ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ رہے گی۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں جمعیت علماء اسلام ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :