پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن بہاولپورکااحتجاجی ریلی نکالنے کااعلان'

جمعہ 26 اپریل 2024 23:19

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن بہاولپورکااحتجاجی ریلی نکالنے کااعلان' پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرحکومتی کنٹرول ختم کرناملک مفاد میں نہ ہے۔ یہ بات صدرپاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن بہاولپور محمدیاسین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس حوالہ سے ایک احتجاجی ریلی آج بروزہفتہ ساڑھے دس بجے فریدگیٹ سے نکالی جائیگی جس میں تمام پیٹرول پمپ مالکان اور عملہ شریک ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پرکنٹرول ختم کررہی ہے اگرہم نے اس کونہ روکاتوہماراکاروبارختم ہوجائیگا۔اس وجہ سے تمام پیٹرول فراہم کرنیوالی کمپنیوں کی قیمتوں میں فرق آجائیگا۔ ہمارامارجن آف پرافٹ بھی کم ہوجائیگا انہوں نے کہاکہ کہیں ایسا نہ ہوکہ ہم غفلت میں مارے جائیں ہم حکومت کے کسی بھی اس قسم کے فیصلہ کونامنظورکرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :