ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایاتاٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائو ن جاری ، 2 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار

جمعہ 26 اپریل 2024 23:21

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائو ن جاری ، 2 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق ہے تھانہ انجراء پولیس نے دوران چیکنگ منشیات سمگلر محمد صفدر عرف پولا ولد اسلم پرویز سکنہ کنجور تحصیل جنڈ کے قبضہ سے 1400 گرام چرس جبکہ تھانہ جنڈ پولیس نے منشیات کے سوداگر شہزاد رضا ولد عبدالعزیز سکنہ جنڈ کی تلاشی لینے پر 610 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے ہر دو ملزمان کو آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :