بولان میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کے نئے آنے والے طلباء کے استقبال کے لیے تقریب کا انعقاد

جمعہ 26 اپریل 2024 23:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) بولان میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کے نئے آنے والے طلباء کے استقبال کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا بولان میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری صحت عبداللہ خان تھے تقریب میں نئے طلبائنے اپنے والدین کے ساتھ شرکت کی جنہوں نے داخلہ ٹیسٹ کوالیفائی کرنے کے بعد داخلہ لیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت عبداللہ خان، وا?س چانسلر بولان یونیورسٹی کو میڈیکل اینڈ ہیلتھ سانسز پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی، پرنسپل بولان میڈیکل کالج ڈاکٹر راز محمد کاکڑ نے طلباء کو خوش آمدید کہا اور انہیں میڈیکل ایجوکیشن کے ہدف کے حصول پر مبارکباد دی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے کہا کہ ڈاکٹرز طبی پیشے کا وقار اور عزت ہے اور انہیں اس وقار کو برقرار رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نئے آنے والے طلبائکو نصیحت کی کہ وہ اپنے اساتذہ اور سینئرز کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ اس ادارے کے نظم و ضبط پر بھی عمل کریں۔بولان میڈیکل کو?ٹہ میں داخلے کے لیے ہونہار طلبہ سخت مقابلے کے بعد کامیاب ہوئے ہیں لیکن ایم بی بی ایس کی ڈگری اور اعلیٰ میڈیکل تعلیم کے حصول کے لیے محنت کا سفر جاری رکھنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی بولان میڈیکل کالج پاکستان کے بہترین اور معتبر طبی اداروں میں سے ایک ہے جس میں بہترین فیکلٹی ٹیچنگ ہسپتالوں اور دیگر تحقیقی سہولیات ہیں۔

وہ طلبائبہت خوش قسمت ہیں جنہوں نے سرکاری میڈیکل ادارے میں ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کیا کیونکہ پرائیویٹ میڈیکل اداروں میں میڈیکل کی تعلیم بہت مہنگی تھی اور اکثر والدین پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تھے سیکرٹری صحت نے نئے آنے والے طلبائسے تعلیم کے دوران اور بعد میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری ایمانداری، اچھی توجہ اور عزم کے ساتھ سرانجام دینے کی ہدایت کی وس چانسلر بولان یونیورسٹی کو میڈیکل اینڈ ہیلتھ سانسز پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ میڈیکل تعلیم کا ماڈیولر نظام دنیا بھر کی کئی یونیورسٹیوں بشمول میڈیکل یونیورسٹیوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے پرنسپل بولان میڈیکل کالج ڈاکٹر راز محمد کاکڑ نے طلبا۶ سے خطاب کرتے ہوے کہا بولان میڈیکل کالج کاشمار ملک کے مایہ ناز میڈیکل کالجوں میں ہوتا ہے بولان میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز نے ناصرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی طبی میدان میں کالج اور صوبے کا نام روشن کیا ہے۔

بولان میڈیکل کالج میں ماڈیولر سسٹم کے نفاذ سے صوبے میں میڈیکل کی تعلیم کے معیار ناصرف اضافہ ہوگا بلکہ جدیدطبی تعلیم سے مستفید ہوسکے گے۔اس موقع پر واس چانسلر بولان یونیورسٹی کو میڈیکل اینڈ ہیلتھ سانسز پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی، پرنسپل بولان میڈیکل کالج ڈاکٹر راز محمد کاکڑ، پروفیسر ڈاکٹر حنیف مینگل، پروفیسر ڈاکٹر نصر اللہ مینگل، پروفیسر ڈاکٹر فریدہ کاکڑ، پروفیسر ڈاکٹر روف شاہ، اسٹاف آفیسر سیکرٹری صحت شوکت بلوچ اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :