گوجرانوالہ،بیرون ملک مقیم خاوند سے جھگڑے کے بعدخاتون نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی

جمعہ 26 اپریل 2024 19:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) گوجرانوالہ میں بیرون ملک مقیم خاوند سے جھگڑے کے بعدخاتون نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی۔تھانہ احمدنگرچٹھہ کے علاقہ کوٹ جعفر کاخالدوڑائچ روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز خالد کی اپنی بیوی مصباح سے موبائل فون پربات چیت ہورہی تھی کہ کسی بات پران کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر مصباح نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے ان کی حالت غیرہوگئی جنہیں فوری طورپرگوجرانوالہ ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پروہ جانبر نہ ہوسکی اوردوران علاج چل بسی۔ نعش کوضروری کارروائی کے بعد ورثا ءکے حوالے کردیاگیا ۔\378