کمشنر لورالائی کی صدارت میں مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان کا اجلاس

موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہوم سولر سسٹم شروع کر رہی ہے فیل حال لورالائی ڈویژن میں 1900 سے زائد گھروں کو یہ سہولت مہیا کی، محمد نعیم

جمعہ 26 اپریل 2024 19:55

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز کی صدارت میں مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد نعیم ، سپرنٹنڈنگ انجینئیر پی ایچ ایی عبدالغفور مری، سپرنٹنڈنگ انجینئیر بی اینڈ آ ر جہانزیب خان ، سپرنٹنڈنگ انجینئیر سی اینڈ ڈبلیو محمد ظفر ، ایکسین بی اینڈ آ ر محمد داؤد اور دیگر آ فسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد نعیم نے بتایا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہوم سولر سسٹم شروع کر رہی ہے فیل حال لورالائی ڈویژن میں 1900 سے زائد گھروں کو یہ سہولت مہیا کی جائے گی جس میں سولر پلیٹ ، بیٹری ، پنکھے،تار اور بورڈز وغیرہ د یئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئیر روڈز جہانزیب خان نے بتایا کہ حالیہ بارشوں میں لورالائی ڈویژن کا کوئی بھی نیشنل ہائی وے بند نہیں ہوئی تاہم کینگری تا موسیٰ خیل اور دیگر لنک سڑکوں کو نقصان ہوا ہے جس پر جلد کام شروع کر یں گے اور جہاں ضرورت ہو پروٹیکشن وال تعمیر کرنے کے لئے حکام بالا سے رابطے میں ہیں سپرنٹنڈنگ انجینئیر بلڈنگ محمد ظفر نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں آ ء سی یو مکمل ہیں بقیہ کام ایک مہینہ تک تعمیر کریں گے کمشنر نے تعمیر شدہ وارڈ فوری طور پر متعلقہ محکمہ کو حوالہ کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس نیں فرنیچر اور دیگر سامان کی بندوبست کی جاسکے۔

کمشنر لورالائی ڈویڑن بالاچ عزیز نے مزید کہاکہ جگہ جگہ پر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہیں قلی کام نہیں کر تے تنخواہیں کاٹ دی جائیں اور ان کے خلاف کارروائی کرکے انھیں کام پر پابند کیا جائے باچا خان چوک اور سول ہسپتال زنگی وال روڈ سڑک پر پانی کھڑا ہے جس سے لوگوں کو تکلیف پہنچتا ہے اس میں کنکریٹ ڈال کر تعمیر کیا جائے۔انہوں مزید ممکنہ بارشوں کے لئے الرٹ رہنے اور ضروری مشینری تیاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ ایمرجنسی میں کام آ سکے۔کمشنر نے باچا خان چوک اور سپورٹس کمپلیکس شیر جان کھڈی جا معائنہ بھی کیا۔