احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات
ترقیاتی منصوبوں میں بہتری لانے کے لئے اصلاحات پر تبادلہ خیال ْمنصوبوں کی جانچ ،ان سے بہتر نتائج کے حصول کیلئے جدید اسلوب اور ٹیکنالوجی کا استعمال اختیار کر رہے ہیں،سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کیلئے موثر مانیٹرنگ اور کارکردگی جانچنے کیلئے معیار کا تعین ضروری ہے،وفاقی وزیرکی گفتگو
جمعہ 26 اپریل 2024 20:05
(جاری ہے)
اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت منصوبوں کی تکمیل کے مراحل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، منصوبوں کی جانچ اور ان سے بہتر نتائج کے حصول کے لئے جدید اسلوب اور ٹیکنالوجی کا استعمال اختیار کر رہے ہیں، منصوبوں میں شفافیت لانے کے لئے ان کی تمام تفصیلات آن لائن موجود ہیں، سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے موثر مانیٹرنگ اور کارکردگی جانچنے کے لئے معیار کا تعین ضروری ہے، منصوبوں کی کارکردگی جانچنے کے لئے جیوگرافک انفارمیشن سسٹم وضع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود تمام شعبوں سے ماہرین کو دعوت دی کہ تبدیلی کے چیمپین بن کر نظام میں بہتری لانے کے لئے کام کریں، ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال کے عمل میں تمام شعبوں سے متعلقہ ماہرین کو شریک کیا جاتا ہے، ماہرین کی شرکت سے منصوبوں کی مقررہ اہداف اور پیمانوں کے مطابق تکمیل میں خاطر خواہ مدد ملی ہے، ترقیاتی فنڈز کی دستیابی اور متعلقہ اداروں کی جانب سے طلب دونوں میں وسیع فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل میں رہتے ہوئے فنڈز کی طلب اور منصوبوں کی تکمیل بہت بڑا چیلنج ہے، قومی اداروں میں فنڈز کے درست استعمال اور ان کے اندر رہتے ہوئے منصوبوں کی تکمیل کی صلاحیت پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ، وسائل کے درست استعمال اور شفافیت کی بدولت ہماری حکومت نے 2013 سے 2018 کے دوران 7 ارب روپے کی بچت کی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا عمل ہماری صوابدید نہیں بلکہ ترقی بجائے خود اولین ترجیح ہے، ترقی کو ترجیح دینے کے لئے 2013 میں وزارت منصوبہ بندی کو خود مختار وزارت کا درجہ دیا گیا،مسلم لیگ(ن)ترقی کیلئے وسائل کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزارت خزانہ کا حصہ ہونے کی صورت میں ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کا اختیار فنانس ڈویژن کے پاس رہتا ہے، وزارت منصوبہ بندی ملک میں ایک خود مختار تھنک ٹینک کے طور پر کام کرتی ہے، ترقی کے فروغ کے لئے منصوبہ بندی کے عمل کا خودمختار ہونا اور فنڈز کی میرٹ پر فراہمی ناگزیر ہے، ترقی کو ترجیح دینے کے لئے 2013 میں وزارت منصوبہ بندی کو خود مختار وزارت کا درجہ دیا گیا، 2013 سے 2018 کے درمیان ترقیاتی بجٹ میں تین گنا اضافہ ہوا، وزارت خزانہ کا حصہ ہونے کی صورت میں ترقیاتی فنڈز کی فراہمی فنانس ڈویژن کی صوابدید پر رہتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.