نیشنل پریس کلب کے راولپنڈی کیمپ آفس میں گرین میٹر کی تنصیب، سولرسسٹم آن کر دیا گیا

جمعہ 26 اپریل 2024 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) نیشنل پریس کلب(این پی سی ) اسلام آباد کے راولپنڈی کیمپ آفس میں گرین میٹر کی تنصیب کے بعد سولرسسٹم آن کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو این پی سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق این پی سی کے صدر اظہر جتوئی نے سیکرٹری نیئر علی کے ہمراہ سولر سسٹم کو باقاعدہ ایکٹویٹ کیا۔ اس موقع پرسابق جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ جلیل ، سینئر صحافی جہانگیر منہاس سمیت  صحافیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :