منگھوپیر پولیس نے چھاپہ کے دوران کار سرکار میں مداخلت پر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 26 اپریل 2024 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) منگھوپیر پولیس نے پختون آباد میں قائم گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ کے دوران کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ضلع غربی حفیظ الرحمن بگٹی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرف ، حضرت بلال اور عبد الرحمن کے ناموں سے ہوئی ہے جن کو پولیس نے حکمت عملی سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :