ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران 92کروڑ 69لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف

عوام و دیگر سرکاری اداروں کو 34ارب 29کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، ایف آئی اے

جمعہ 26 اپریل 2024 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران 92کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے جس سے عوام و دیگر سرکاری اداروں کو 34ارب 29کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ایف آئی اے کے مطابق بجلی کی اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ترجمان نے بتایاکہ ایک ماہ کے دوران 256کنکشنز میں اووربلنگ کا انکشاف ہوا، ملوث عناصر کیخلاف 23 انکوائریاں اور 5مقدمات درج کیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ گھروں، سرکاری دفاتر میں اوور بلنگ کی مد میں اربوں روپے بجلی بلوں میں وصول کییگئے اور ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں 92کروڑ 69لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی گئی۔ترجمان کے مطابق اووربلنگ سے عوام اور دیگر سرکاری اداروں کو 34ارب 29کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایت کی کہ اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :