ایف بی آر کے گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران عہدوں سے فارغ، نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 26 اپریل 2024 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) ایف بی آر کے گریڈ 21اور 22کے 12افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ 21اور 22کے 12افسران کو عہدوں سے فارغ کر کے خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22کے افسر اور ممبر کسٹمز اکانٹنگ مکرم جاہ انصاری اور ممبر آئی آر پالیسی آفاق قریشی کی خدمات ایڈمن پول کے سپرد کردی گئی ہیں،ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی کو بھی ایڈمن پول بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :