ٌپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے بزرگ رُکن مرحوم حاجی محمد رمضان کاکڑ کو سپرد خاک کردیا گیا

جمعہ 26 اپریل 2024 22:25

_کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے بزرگ رُکن اور پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلع معاون سیکریٹری اور تختانی بائی پاس اول کے علاقائی سیکریٹری امین اللہ خان کاکڑ، اقراء روضتہ الحق اکیڈمی کے پرنسپل فیض اللہ حقانی کے والد مرحوم حاجی محمد رمضان آکا کو آج کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ تجہیز و تدفین کے مراسم میں پشتونخوا نیپ کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، صوبائی ڈپٹی سیکریٹریز عبیداللہ توخی، حمداللہ خان بڑیچ، پارٹی تختانی بائی پاس اول اور دوئم کے علاقائی ایگزیکٹیوز، پارٹی ممبران، قبائلی عمائدین، علماء کرام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی تختانی بائی پاس شہید عثمان خان کاکڑ چوک (پُرانا بوسہ منڈی) میں اُن کی رہائشگاہ پر جاری ہے۔ جبکہ پارٹی کے مرکزی سیکریٹری مالیات یوسف خان کاکڑ، صوبائی سیکریٹری فقیر خوشحال کاسی، صوبائی ایگزیکٹیو رحمت اللہ صابر، قیاس افغان اور علاقائی سیکریٹری عصمت اللہ ترین اور فرید کمال نے فاتحہ خوانی میں شرکت کرکے اظہار تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :