ٌسریاب پولیس کا 2 مختلف کارروائیوں میں چرس برآمد ،2 ملزمان سمیت 13 نشے کے عادی افراد گرفتار

جمعہ 26 اپریل 2024 22:25

ؐکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) سریاب پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں میں چرس برآمد کرکے 2 ملزمان سمیت 13 نشے کے عادی افراد کو گرفتار کرلیا ڈی آئی جی عبدالحئی عامر بلوچ اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سریاب ڈویژن شفقت امیر جنجوعہ کی نگرانی میں ایس ایچ او سریاب راجہ بہزاد نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران گشت رحمت اللہ کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کرلی جبکہ دوسری کارروائی میں 11 نشے کے عادی افراد کو حراست میں لیکر ریہبلیٹیشن سینٹر منتقل کردیا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :