نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملاخیل کی ملاقات

جمعہ 26 اپریل 2024 23:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملاخیل نے ملاقات کی جس میں کوئٹہ شہر کے اجتماعی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کومسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء و صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملاخیل کی قیادت میںوفد نے سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے سراوان ہا ئو س میں ملاقات کی اس موقع پر سینئر صحافی وکوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر رضاء الرحمن ودیگر بھی موجود تھے ۔ملاقات میں کوئٹہ شہر کے اجتماعی مسائل کے فوری حل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :