ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس اجلاس، پولیو مہم حوالے تفصیلی رپورٹ پیش

جمعہ 26 اپریل 2024 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں ایس پی سکیورٹی ، ڈی ایچ او ، ڈپٹی ڈی ایچ او ، پولیو افسران ، ای پی آئی کے افسران اور ایف سی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے موقع پر شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے ڈویژن بھر میں کیے گئے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام ڈویژنل افسران ، ڈسٹرکٹ ہیڈز اپنے اضلاع میں صحیح معنوں میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس قومی فریضے کی ادائیگی میں ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف اور پولیو ورکرز کا اہم کردار ہے ، اس لئے ضلعی انتظامیہ ان کی ہر ممکن معاونت کو یقینی بنائے گی ۔ پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کے موقع پر جن مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے انہیں فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ پولیو ورکرز کو مہم کے دوران کسی بھی مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :