ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 00:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے لبرٹی چوک،جی پی اوچوک،کینٹ اورجیل روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو سکیورٹی بارے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، دورانِ ڈیوٹی اپنے اطراف مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ محمد فیصل کامران نے مزید کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے،امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :