بینک آف جاپان کے فیصلے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں ین کی قدر میں مزید کمی

ہفتہ 27 اپریل 2024 08:40

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) بینک آف جاپان کے فیصلے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں ین کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، این ایچ کے ،کے مطابق بینک آف جاپان ’بی او جے‘کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی زر پالیسی میں تبدیلی نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کی وجہ سے ٹوکیو کی زر مبادلہ منڈی میں سرمایہ کاروں نے ین کی فروخت جاری رکھی اور ڈالر کے مقابلے میں جاپانی کرنسی کی قدر 156 کی سطح تک گر گئی۔ یہ 34 سال کی نئی کم ترین سطح ہے۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکا اور جاپان کے درمیان شرح سود کا زیادہ فرق فی الحال برقرار رہے گا۔شرح سود میں فرق کے باعث سرمایہ کار زیادہ منافعے کے لیے بڑھ چڑھ کر ڈالر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :