صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کا نیشنل پارٹی کےصدر ڈاکٹرمالک بلوچ سےان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 27 اپریل 2024 11:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بڑے بھائی واجہ حاصل خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیرنے کہا کہ واجہ حاصل خان نے اپنی پوری زندگی درس و تدریس میں گزار دی، مرحوم کی تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی ۔