دنیا بھر میں محنت کشوںکا عالمی دن یکم منایا جائیگا

ہفتہ 27 اپریل 2024 12:39

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوںکا عالمی دن یکم مئی بدھ کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے مزدور رہنمائوں کے علاوہ وفاقی وزراء اور اپوزیشن رہنما خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

محنت کشوں کے عالمی دن کے حوالے سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کیے جائیں گے ، ملک بھر کے اخبارات رنگین ایڈیشن شائع کریں گے۔واضح رہے کہ مزدوروں کا یہ عالمی دن شکاگو میں اپنے حقوق کے حصول کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :