’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ،شکایت درج

اداکار گروچرن سنگھ رواں ماہ 22اپریل سے لاپتہ ہیں، والد نے بیٹے گمشدگی کی شکایت نئی دہلی کے پالم ایریا تھانے میں درج کروائی ،بھارتی میڈیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 13:02

’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ،شکایت درج
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) مشہور زمانہ بھارتی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں روشن سنگھ سوڈھی کے کردار سے شہرت پانے والے گروچرن سنگھ لاپتہ ہوگئے، والد نے پولیس میں شکایت درج کروادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گروچرن سنگھ رواں ماہ 22اپریل سے لاپتہ ہیں، ان کے والد نے اپنے بیٹے کی گمشدگی کی شکایت نئی دہلی کے پالم ایریا تھانے میں درج کروائی ہے۔

گروچرن سنگھ کے والد ہرگیت سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ اچانک اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے پر بے حد پریشان ہیں جبکہ ان کی والدہ کی طبیعت بھی ناساز ہے۔اداکار کے والد نے کہاکہ گروچرن کی والدہ طبعیت ناسازی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھیں لیکن اب انہیں گھر لے آیا گیا ہے جہاں ان کی دیکھ بھال جاری ہے تاکہ وہ جلد از جلد صحتیاب ہوسکیں۔

(جاری ہے)

ہرگیت سنگھ نے کہاکہ ایس ایچ او نے ذاتی طور پر انہیں فون کرکے یقین دلایا کہ وہ جلد ان کے بیٹے اور اداکار گروچرن سنگھ کو تلاش کر لیں گے۔گروچرن سنگھ کے والد کے مطابق دہلی پولیس اہلکار ان کے ساتھ پوری طرح تعاون کررہے ہیں اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔اداکار کے والد نے اپنے بیٹے کی واپسی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کا بیٹا جہاں کہیں بھی ہوگا بالکل ٹھیک ہوگا۔

متعلقہ عنوان :