غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر کا ایک وفد اسرائیل بھیجنے کا فیصلہ

غزہ کی مصر کے ساتھ سرحد پر اسرائیلی فوجوں کی تعنیاتی برداشت نہیں کی جائے گی،مصری حکام

ہفتہ 27 اپریل 2024 13:33

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی امید میں مصر ایک اعلی سطح کا وفد اسرائیل بھجوا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری حکام نے بتایا کہ انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ عباس کمال دورہ اسرائیل کے دوران واضح کریں گے کہ غزہ کی مصر کے ساتھ سرحد پر اسرائیلی فوجوں کی تعنیاتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

حکام نے مزید بتایا کہ مصر کی سرحد کے ساتھ واقع غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیل کے ممکنہ نئے حملوں کے حوالے سے بھی خبردار کیا کہ اس کے علاقائی استحکام پر تباہ کن نتائج مرتب ہوں گے۔دوسری جانب حماس کے ایک اعلی عہدیدار نے بھی کہا کہ عسکریت پسند گروپ اسرائیل کے ساتھ پانچ سالہ یا اس سے زیادہ عرصے پر محیط معاہدہ کرنے کے لیے رضامند ہے۔