پاکستان سمیت دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن 29 اپریل کو منایا جائے گا

ہفتہ 27 اپریل 2024 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن (پیر)29 اپریل کو منایا جائے گا۔رقص آرٹ اور کلچر کے قدیم ترین اظہار میں سے ایک ہے اور یہ جذبات اور مزاج کے اظہار کا ایک بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ رقص کی مختلف اشکال تمام ثقافتوں میں موجود ہیں اور اکثر یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ رقص قدیم ترین انسانی معاشروں کا حصہ رہاہے۔

(جاری ہے)

تاریخ دانوں کے مطابق تہذیبوں کی ابتدا سے ہی رقص تقریبات اور رسومات کا ایک اہم حصہ رہا ہے تاہم اسے دنیا کے بعض حصوں میں منفی نظروں سے دیکھا جاتا ہے اور حکام کی طرف سے اسے کم ترجیح دی جاتی ہے۔رقص کی آرٹ کے طور پراہمیت کے بارے بیداری پیدا کرنے کے لئے دنیا بھر میں ہر سال 29 اپریل کو رقص کا عالمی دن منایا جاتاہے۔ یہ دن منانے کی روایت 1982ء سے ہے جب دنیابھر کے تمام ممالک میں رقص کی تمام اقسام کی تنظیم انٹرنیشنل ڈانس کونسل نے اسے یونیسکو کے تحت منانے کی بنیاد رکھی تھی۔ رقص کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں مین تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :