بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

ہفتہ 27 اپریل 2024 14:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کی سوراب میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ناقص خوراک کی فراہمی پر 1 بیکنگ یونٹ جبکہ دودھ میں ملاوٹ پر 1 ملک شاپ اور 2 ہوٹلوں کے خلاف ایکشن ، جرمانے عائد کردیے،بی ایف اے زونل فوڈ سیفٹی ٹیم کے مطابق بیکنگ یونٹ میں صفائی و اشیا ذخیرہ کرنے کے انتظامات غیر صحت بخش ، مختلف مصنوعات و اجزا ایکسپائرڈ ، بیکنگ میں زیر استعمال رنگ مضر صحت جبکہ پیکنگ میں اخبار کا استعمال پایا گیا۔

(جاری ہے)

دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے متعدد مراکز و ہوٹلوں سے سیمپلز کیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے، دریں اثنا لورالائی شہر کے مختلف مضافات میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،فوڈ سیفٹی قوانین کی شدید خلاف ورزیوں پر 1 قلفی کارخانہ جبکہ زائد المعیاد اشیاء خوردونوش رکھنے پر 5 جنرل سٹورز کے خلاف کارروائی ، مالکان جرمانہ ،جنرل سٹورز کے فوڈ بزنس لائسنس بھی نہیں تھے ۔دکانوں سے پکڑی گئیں ایکسپائر مصنوعات کی بڑی مقدار ضبط کرکے قلفی کارخانہ کے خلاف ورکرز کی ذاتی صفائی کی خراب حالت اور قلفی پروڈکشن میں ناقص و مضر صحت رنگوں کے استعمال سمیت مختلف وجوہات پر ایکشن لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :