پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آذادی اور انکی عبادتگاہوں کو تحفظ حاصل ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 14:46

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) لسبیلہ ہندو کمیونٹی کے سالانہ تین روزہ ہنگلاج ماتا میلے کاآغاز ہوگیا ۔ملک بھر سے ہندو یاتریوں کے قافلے ہنگلاج پہچنا شروع ہوگئے ہیں حکومت بلوچستان کی جانب سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہنگلاج آنے والے یاتریوں کو سہولیات فراہمی کے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔لسبیلہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و فوکل پرسن ہنگلاج ماتا فیسٹیول سید یاسین اختر نے جمعے کے روز چندرگپ اور لسبیلہ ہنگلاج مندر کا دورہ کیا سیکیورٹی امور اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے ہنگلاج ماتا مندر کے تین روزہ میلے کیلئے ہیلتھ پلان کے تحت قائم کئے گئے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر لسبیلہ اور پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر انکے ہمراہ تھے فوکل پرسن ہنگلاج فیسٹیول اے ڈی سی جنرل لسبیلہ سید یاسین اختر کو بتایا گیا کہ میڈیکل کیمپ میں ایمرجنسی ریسکیو سینٹر کے ترییت یافتہ عملہ اورڈاکٹرز تعینات کئے گئے ہنگلاج شیوا منڈلی کمیٹی کے 100 رضاکار انتظامیہ کیساتھ یاتریوں کو سہولیات فراہمی میں بھی معاونت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان عبداللہ خان کہ واضح ہدایات ہیں کہ ڈی ایچ اورپی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر میلے کے دوران ڈاکٹرز پیرا میڈیکس کیساتھ مسلسل تین روز ہنگلاج میں موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگلاج میلے کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے وافر مقدار میں ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ صحت ERC اور ایدھی کی ایمبولینسیں بھی موجود رہیں جبکہ ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے تربیت یافتہ پیرا میڈیکس کو 24 گھنٹے کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کیلئے الرٹ رکھا جائے ۔\378