وزیرخوراک خیبرپختونخوا کا اضا خیل نوشہرہ میں گندم گودام کا دورہ، گندم کی خریداری ،گودام میں بحفاظت سٹور کرنے کے لئے پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 16:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے سیکرٹری محکمہ خوراک کے ہمراہ اضاخیل گندم گودام نوشہرہ کا دورہ کیا اورگندم کی خریداری ،گودام میں بحفاظت سٹور کرنے کے لئے پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا ۔ دورے کے موقع پرظاہر شاہ طورو نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مقامی گندم کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے جس سے نہ صرف معیاری گندم ملے گی بلکہ مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے سال کے لئے 6 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دی ہے۔40 کلوگرام گندم کا ریٹ وفاقی، پنجاب اوربلوچستان حکومتوں کے ریٹ کے برابر3900 روپے مقررکیا ہے۔ مقامی کاشتکاروں کےحوالے سے صوبائی وزیر نے بتایا کہ ان کے مفادات کا ہرصورت تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک میں شفافیت لانے کے لئے صوبائی حکومت پوری طرح کوشاں ہے جس کے لئے محکمہ خوراک کی محکمانہ امورکی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے جسے جلد مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :