شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مزمل اسلم

قوم مزید کئی سال تک ان کی نااہلی کینتائج بھگتے گی، مشیر خزانہ خیبر پختون خوا

ہفتہ 27 اپریل 2024 16:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی۔

(جاری ہے)

مزمل اسلم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سولر سسٹم لگانے پر ٹیکس لگانے کی باتیں ہو رہی ہیں، نوازشریف کے لگائے بجلی گھروں کو 6 ہزار ارب روپے کی ادائیگیاں ہوچکیں۔انہوں نے کہا کہ قوم مزید کئی سال تک ان کی نااہلی کے نتائج بھگتے گی۔