ہانگ کانگ میں بھارتی مسالوں کی فروخت پر پابندی عائد

سنگاپور نے بھی بھارتی کمپنیوں کے مسالے مضرصحت کیمیائی اجزا کے سبب واپس بھیج دیئے تھے،رپورٹ

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:15

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) ہانگ کانگ میں بھارتی مسالوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔خبرایجنسی کے مطابق بھارتی مسالوں میں مضر صحت اجزا کی شمولیت کاشبہ ظاہر کیا گیا ہے۔امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھی بھارتی مسالوں میں ملاوٹ کی اطلاعات کی جانچ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ نے دو بھارتی کمپنیوں کے مسالوں میں شامل کیمیائی اجزا کے مضرصحت ہونے کے سبب رواں ماہ فروخت معطل کردی تھی۔

ہانگ کانگ کا کہنا تھا کہ بھارتی کمپنیوں کیمسالوں میں شامل کیمیائی اجزا استعمال کے لیے موزوں نہیں، اس سے کینسر کا خطرہ ہے۔خبرایجنسی کے مطابق سنگاپور نے بھی بھارتی کمپنیوں کے مسالے مضرصحت کیمیائی اجزا کے سبب واپس بھیج دیئے تھے۔بھارتی مسالہ ساز دونوں کمپنیوں نے اس رپورٹ پر ردعمل سے گریز کیا ۔

متعلقہ عنوان :