بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا

فیروز آباد میں پولیس نے بچہ کی خرید و فروخت کرنے کا مقدمہ درج کر لیا،بھارتی ٹی وی

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:15

بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
فیروزآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) بھارتی ریاست یو پی کے فیروز آباد میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران اسپتال کا بل ادا کرنے کے لئے پیسے نہ ہونے کے باعث ماں باپ نے اپنے بچے کو ہی فروخت کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ یوپی کے فیروز آباد میں پیش آیا، جہاں ایک پرائیویٹ اسپتال کے آپریٹر نے ایک (دلال)کے ساتھ مل کر نو مولود کو گوالیار میں رہنے والے ایک بے اولاد سنار کو فروخت کردیا۔

غربت کے باعث والدین دلالوں کے جھانسے میں آگئے، فیروز آباد میں پولیس نے بچہ کی خرید و فروخت کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایک اور واقعے میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مہوبا کے ایک گاں میں شادی کی ایک تقریب کے دوران دلہن نے دلہے سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کی، جس کے بعد بارات واپس لوٹا دی۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے چند افراد شامل تھے، دلہن کو دلہا کی تعلیمی قابلیت پر شبہ تھا جس بنا پر اس نے پھولوں کی مالا پہنانے سے پہلے دلہا سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کر دی۔

جب دلہا پہاڑا سنانے میں ناکام ہوا تو دلہن نے مالا پہنانے سے انکار کر دیا اور منڈپ سے نیچے اتر گئی، دلہن کے اہل خانہ نے اسے منانے کی بہت کوشش کی، مگر دلہن نہیں مانی اور دلہا باراتیوں سمیت واپس چلا گیا۔مئی 2021 میں پیش آنے والا یہ حیرت انگیز واقعہ انٹرنیٹ پر دوبارہ سے توجہ حاصل کر رہا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :