راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی میں 10ملزمان گرفتار

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی میں 10ملزمان گرفتارکر کے اڑھائی کلو سے زائد چر س، شراب، اسلحہ وایمونیشن اورسامان آتش بازی برآمدکر لیاتھانہ سول لائنز پولیس نے عدنان سے 1کلو 500 گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے نازک حسین سے 1کلو180گرام چرس،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شیر عالم سے 200گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے عمیر سے 10لیٹرشراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے شارن سے 10لیٹرشراب،تھانہ سول لائنز پولیس نے سجاد سے 5لیٹرشراب،تھانہ کلرسیداں پولیس نے عرفان سی1بوتل شراب،تھانہ ریس کورس پولیس نے نعمان سی1پستول 30بور،تھانہ صدراہ پولیس نے امداد اللہ سے 1پستول 30بور،تھانہ نصیرآباد پولیس نے عباس احمد سے 4ہوائیاں برآمد کرلیں۔