ریسکیو کا حالیہ بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) ریسکیو نے حالیہ بارشوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے الرٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی ریسکیو پشاور ڈاکٹر محمد ایاز خان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردیں، مختلف اضلاع کی انتظامیہ کو اضافی لائف جیکٹس، بوٹس اور ضروری اشیاء فراہم کر دیں، انتظامیہ کو تمام بھاری مشینری کو بھی بروقت تیار رکھنے کا کہا ہے۔ڈاکٹر محمد ایاز خان نے بتایا کہ خصوصی ٹیمیں دریائے کابل سمیت دوسرے دریاؤں کے پانی کے بہاؤ پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔