ڈی ایس پی سرکل لاہور کا سکیورٹی کا جائزہ لینے صوابی انٹر چینج کے داخلی و خارجی راستوں کا دورہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:27

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان نے سکیورٹی کا جائزہ لینے صوابی انٹر چینج کے داخلی و خارجی راستوں ،سنیپ چیکنگ، ناکہ بندیوں،چیک پوسٹ سمیت ملحقہ چوکیوں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ڈیوٹیوں پر معمور پولیس جوانوں کیساتھ مل کر انکو موجودہ حالات کے تناظر میں ڈیوٹی کے رہنما اصولوں اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں ہدایات جاری کییڈی ایس پی فضل شیر خان نے سکیورٹی پر موجود اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی جیکٹ اور ہیملٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت دی پولیس افسران و اہلکاروں کو تھانے آنے والے بزرگوں اور خواتین کے عزت نفس کا خاص رکھنے کی ہدایت کی صوابی پولیس کا کام عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، جس کیلیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :