مسلسل 5سال سے بورڈ کے امتحانات میں فیل ہونے والے طالبعلم کی خودکشی کی کوشش

طالبعلم نے لاہور بورڈ کی بلڈنگ سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جسے لوگوں نے ناکام بنادیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) بورڈ میں مسلسل پانچ سالوں سے فیل ہونے کے سبب مایوسی سے دوچار نویں جماعت کے طالبعلم نے خود کشی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز طالبعلم نے لاہور بورڈ کی بلڈنگ سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جسے لوگوں نے ناکام بنادیا۔لاہور بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ 2018 میں محمد اسامہ نویں جماعت کی انگلش اور حساب میں فیل ہوا تھا اور اس کے بعد سے 4بار مسلسل فیل ہوا۔اسامہ گزشتہ روز بورڈ آفس آیا اور خود کشی کی دھمکی دی۔

متعلقہ عنوان :