مشیر اطلاعات بیرسٹرڈاکٹر سیف کاصحافی گل حماد فاروقی کے انتقال پر اظہارافسوس

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹرڈاکٹر سیف نے صحافی گل حماد فاروقی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گل حماد فاروقی ہمیشہ آزادی صحافت کے حامی رہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خان کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی دعا کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میںمشیر اطلاعات بیرسٹرڈاکٹر سیف نے کہا کہ گل حماد فاروقی کی وفات علاقے اور شعبہ صحافت کیلئے ایک بڑا نقصان ہے،خیبرپختونخوا کی صحافت میں انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :