لیسکو نادہندگان سے4.76 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی، ترجمان

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 208 ویں روز4.76 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری مہم کے نتیجے میں 208 ویں روز 230 نا دہندگان سے4.76 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی26 نادہندگان سے 0.82 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی67 نادہندگان سے 0.82 ملین کی ریکوری کی گئی۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 47 نادہندگان سے 0.92 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی12 ڈیفالٹرز سے 0.12 ملین کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی11 نادہندگان سے 0.41 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی16نادہندگان سے 0.47 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی38 نادہندگان سے 0.51 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی13 نادہندگان سے 0.69 ملین کی ریکوری کی گئی۔

208 روز سے جاری مہم کے دوران 101113 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 14685 نادہندگان سے 428.56 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13204 نادہندگان سے 681.52 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 11384 نا دہندگان سے 384.37 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 5939 نادہندگان سے 159.75 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 8735نادہندگان سے 234.14 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11785 نادہندگان سے 426.04 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16139 نادہندگان سے 188.37 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19242 نا دہندگان سے 399.62 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :